پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز،اہم ملک اپنی قومی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند،زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 30  جون‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جب کہ ٹیم رواں سال نومبر یا دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن بورڈ کے عہدیداروں نے امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جب کہ سری لنکا کا دورہ پاکستان رواں سال نومبر یا دسمبر میں متوقع ہے اور آئی لینڈرز میزبان گرین شرٹس کے ساتھ لاہور میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے۔

پی سی بی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد سے ثابت ہو چکا کہ پاکستان عالمی کھیلوں کیلئے سازگار ہے اور یہاں پر کسی قسم کے سکیورٹی مسائل نہیں ہیں جب کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی ایک نیک شگون ہے، اس کے علاوہ ستمبر میں ورلڈ الیون بھی پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے پلیئرز شامل ہوں گے۔اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور رواں سال پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں کامیابی سے انعقاد ہو چکا ہے جس میں کئی غیرملکی کرکٹرز بھی پاکستان میں ایکشن میں دکھائی دیے جب کہ سری لنکن بورڈ کی جانب سے فیصلہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ 3 مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشتگرد حملے کے بعد غیرملکی ٹیمیں پاکستان آنے سے انکار کر چکی ہیں



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…