اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 5 جولائی کو تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، اس دورے کے دوران وہ تاجک رہنماؤں سے دو طرفہ قومی اور تجارتی امور پر بات چیت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 5 جولائی کو دو روزہ دورے پر
تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچیں گے جہاں وہ تاجک رہنماؤں سے دو طرفہ اور تجارتی امور پر گفتگو کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف تاجک صدر ایموملی راہمون اور وزیر اعظم قاہر رسول زادہ سے ملاقات کریں گے اور اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے حکام وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں کریں گے۔