ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

بھارت، کوہلی نے مقبولیت میں سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اب مقابلہ کوہلی اور نریندرمودی کے درمیان ہے

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن ) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے عبرت ناک شکست کے باوجود بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی اور اس حوالے سے انہوں نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ویرات کوہلی کے فالوورز کی تعداد 3 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔

اور بھارت میں اب صرف وزیر اعظم نریندر مودی ہی کے فالوورز کی تعداد ان سے زیادہ یعنی 4 کروڑ ہے۔فیس بک پر پسندیدگی کی اس دوڑ میں کوہلی نے معروف بالی ووڈ فنکاروں جیسے سلمان خان، دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور معروف کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فیس بک پر کوہلی کا آفیشل صفحہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا صفحہ بھی بن چکا ہے اور اس فہرست میں کوہلی معروف فٹ بالرز کرسچیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی صف میں کھڑے ہیں ۔رواں ماہ کوہلی فوربز کی سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی جگہ بنا چکے ہیں اور اس ضمن میں وہ واحد بھارتی کھلاڑی ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…