لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے اظہر علی کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان کرنے کیلئے گورننگ بورڈ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اظہر علی کو کپتان بنانے کا باقاعدہ اعلان گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم میں نائب کپتان بنانے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ پی سی بی نے معین خان کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے فارغ کر کے ہارون الرشید کو تعینات کرنے کافیصلہ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ اظہر علی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے مضبوط رکن ہے تاہم ون ڈے ٹیم کے مستقل رکن نہیں ہیں اور ورلڈکپ سکواڈ میں بھی ان کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم اب ون ڈے ٹیم میں مسلسل کھیلنے والے کرکٹرز کو نظرانداز کر کے اظہر علی کو کپتان بنانے کافیصلہ کر لیا گیا ہے۔
کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے اصولی فیصلہ ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































