اسلام آباد ( آن لائن ) وزیرداخلہ چودھری نثارنے سوشل میڈیاپرفرقہ واریت پھیلانیکی کوششوں کانوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ فرقہ واریت کوہواد ینے و الے ملک کے دوست نہیں وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کو فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ۔ وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے سوشل میڈیاپرفرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں کانوٹس لے لیا ہے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ تشددکے واقعات پاکستان کے لیے
خطرناک ہیں۔ فرقہ واریت کوہوادینے والے ملک کے دوست نہیں علماکرام تفرقہ بازی،مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف آوازاٹھائیں علمائے کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے کرداراداکریں وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کو فرقہ واریت پھیلانیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی ا ے سائبرکرائم ونگ مذموم ایجنڈے کے پیچھے عناصرکی نشاندہی کر ے چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کواس وقت کئی چیلنجزکاسامناہے ۔قومی اتحاد،یگانیت اورہم آہنگی کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی کبھی نہیں تھی۔وزیرداخلہ چودھری نثارنے وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف کوٹیلیفون کیا اور کہا کہ تمام علما ئے کرام کی مشاورت سے مشترکہ آوازاٹھائی جائے اور اس روش کی فوری روک تھام کے لیے متفقہ لائحہ عمل اختیارکیاجائے۔