ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پارا چنار دھماکوں کو فرقہ واریت کا رنگ کون دے رہا ہے؟ پاک فوج نے حقیقت واضح کر دی!!

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات کو ملک دشمن عناصر جان بوجھ کر فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں۔پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فوج سانحہ پارا چنار کے بعد کی صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے جس کو پاکستان مخالف ایجنسیاں فرقہ ورانہ اورنسلی رنگ دینےکی کوشش کررہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے ہمیں تقسیم کرنے میں ناکامی کے بعد ہمارا دشمن فرقہ وارانہ اور نسلی بنیادوں پر ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کی مہم کو سوشل میڈیا میں نادانستہ طور پر پھیلایا جارہا ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے اور اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ ‘فرقہ اور نسل سے بالاتر ہوکر ہمارے لیے تمام شہدا اور زخمی برابر ہیں جو ایک بڑا نقصان ہے۔انھوں نے کہا کہ ‘ہم سب پاکستانی اور مسلمان ہیں اور ہم پاکستانی اقلیتوں کے مذہبی حقوق کا بھرپور احترام کرتے ہیں۔خیال رہے کہ جنرل قمر باجوہ نے گزشتہ چند دنوں میں مختلف مکتبہ فکر کے علما سے ملاقاتیں کی اور منفی مہم کے خلاف کے ان کےمثبت ردعمل پر بات کی۔پاک فوج کے سربراہ نے یقین دلایا کہ پاراچنار واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا جبکہ متاثرین کی بلاامتیاز داد رسی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے فاٹا سمیت پورے ملک میں سیکیورٹی صورت حال کو قابو میں لایا ہے اور اب کسی قیمت پر اس کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔یاد رہے کہ عید سے دو دن پہلے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے پارا چنار کی مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں سے 72 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد عوام نے احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔پاراچنار میں،

جس کی آبادی تقریباً 50 ہزار سے زائد ہے، گزشتہ عرصے سے سیکیورٹی کے انتظامات سخت رکھے گئے ہیں اور جہاں آرمی اور پیراملٹری فورس کی جانب سے شہر کی طرف جانے والے تمام راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔31 مارچ کو بھی پاراچنار کے نور بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

پاراچنار کا نور بازار کرم ایجنسی ہیڈ کوارٹر کا مصروف ترین علاقہ ہے، جہاں بہت سی دکانیں ہیں جبکہ اسی علاقے میں امام بارگاہ بھی موجود ہے۔قبل ازیں 22 جنوری کو پاراچنار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…