برسلز( آن لائن )یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن نے سرچ انجن گوگل کو 2 ارب 40 کروڑ یورو کا ریکارڈ جرمانہ عائد کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن کے سربراہ مارگیٹ ویسٹیگر نے بتایا کہ گوگل نے اینٹی ٹرسٹ رولز کی خلاف ورزی کی اور اپنی شاپنگ سروس دیکر غیر قانونی کام کیا اور اپنی مصنوعات کو برتر قرار دیا۔یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن نے گوگل کو 2 ارب 40 کروڑ یورو جرمانہ عائد
کرتے ہوئے اپنا طرز عمل ٹھیک کرنے کیلئے 90 دن کی مہلت بھی دی ہے۔واضح رہے یورپین کمیشن کی جانب سے کسی بھی کمپنی پر عائد کیا جانے والا یہ تاریخ کا سب سے بھاری جرمانہ ہے۔