بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

موت سے قبل لوگوں کو کیا نظر آتا ہے؟

datetime 25  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک سے تعلق رکھنے والے 88 سالہ ایک بیمار شخص کو موت سے چند دن پہلے ایک رات انتہائی واضح اور حیران کن خواب نظر آیا، جس میں وہ کسی نامعلوم مقام پر ڈرائیونگ کر رہا ہوتا ہے اور اسے اپنی مرحوم ماں کی آواز سنائی دیتی ہے کہ’’سب ٹھیک ہے، تم ایک اچھے بچے ہو، مجھے تم سے محبت ہے‘‘۔ اس مریض جیسے تجربات زندگی کے آخری ایام میں بہت زیادہ عام ہیں

اور بیشتر افراد کو حیران کن خواب اور ایسی چیزیں نظر آتی ہیں، جو اْن کے اندر موت کا ڈر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ سینٹر فار ہوسپلسی اینڈ پالیاٹیو کیئر کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ زندگی کے اختتام پر خواب اور مختلف تصورات موت کا قدرتی حصہ ہیں اور ایسے خواب اکثر سکون بخش، حقیقت پسندانہ اور معنویت کے حامل ہوتے ہیں۔ تحقیق کے دوران زیادہ تر قریب المرگ مریضوں نے ایسے خوابوں کے تجربات کا ذکر کیا اور انہوں نے اسے بہت گہرا قرار دیا، مگر محققین کے مطابق یہ موت کے عمل کا نظروں سے اوجھل پہلو ہے۔اس تحقیق کے دوران محققین نے 75 سال یا اس سے زائد عمر کے مریضوں سے بات چیت کی جو کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں زیر علاج تھے اور ان سے ان کے خوابوں یا تصورات کے بارے میں معلوم کیا گیا۔ 400 سے زائد افراد سے بات کر کے انہوں نے نتائج یعنی خوابوں اور دیگر نظر آنے والی چیزوں، ان خوابوں اور موت کے درمیان وقت اور دیگر پہلوو?ں کا تجزیہ کیا۔ اس حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ زندگی کے اختتام کے قریب حیران کن خوابوں یا حقیقت جیسے مناظر نظر آنے کے بارے میں صدیوں سے مرحومین کے قریبی رشتے دار یا نگہداشت کرنے والے بتاتے رہے ہیں۔

ہماری تحقیق میں پہلی بار براہ راست مریضوں سے بات کرکے ان کی زندگی کے آخری ہفتوں یا مہینوں پر بات کی گئی تا کہ حقیقت جانی جا سکے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ 88 فیصد مریضوں نے کم از کم ایک خواب کا ذکر کیا، جن میں وہ موت کی جانب بڑھ رہے یا خود کو مرا ہوا دیکھ رہے تھے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ تجربہ ذاتی طور پر معنی خیز اور جذباتی طور پر اطمینان بخش ہوتا ہے، جو کہ مریضوں کو بالکل حقیقی لگتا ہے حالانکہ ایسا منظر وہ اکثر خواب میں دیکھتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ بیشتر افراد کو ایسے خوابوں یا کھلی آنکھوں سے تصور میں مرحوم رشتہ دار اور دوست نظر آتے ہیں

جبکہ کئی بار زندہ افراد بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ ان کے بقول ’’مرحوم افراد کو دیکھنا ذہنی طور پر زیادہ اطمینان بخش ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر موت کا وقت قریب آنے پر ان مرحوم پیاروں کا نظر آنا بہت زیادہ ہو جاتا ہے، جو لوگوں کو ذہنی طور پر آخری وقت کے لیے تیار کرنے میں مدد دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…