جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

آئی سی سی کا ورلڈالیون کو پاکستان بھیجنے کا اعلان

datetime 24  جون‬‮  2017 |

لاہور (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لندن میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی ‘بحالی کے لیے’ رواں سال ستمبر میں ورلڈ الیون بھیجنے کا اعلان کردیا۔آئی سی سی بورڈ کے مطابق پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے جو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک قدم ہوگا۔آئی سی سی کے اعلان کے مطابق تمام

میچوں کو بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں کا درجہ دیا جائیگا جو لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کردی جائیں گی۔یاد رہے کہ رواں سال لاہور میں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے کامیاب فائنل کے بعد آئی سی سی نے رواں سال ستمبر میں ’ورلڈ الیون‘ کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ میچز کے ذریعے آئی سی سی پاکستان میں سیکیورٹی کا مزید اندازہ لگائے گی ٗ میچز کے بہترین انعقاد پر پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی راہ ہموار ہوگی۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ورلڈ الیون کی غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم دبئی میں 17 ستمبر کو تشکیل دی جائے گی، لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چار میچز 22، 23، 28 اور 29 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیکیورٹی کے اسی طرح کے انتظامات کیے جائیں گے جیسے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے لیے کیے گئے تھے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…