اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ نہیں چھپایا، سمجھ نہیں آ رہی کہ جے آئی ٹی کو کون سا ریکارڈ نہیں دیا، چیئرمین ایف بی آر نےپانامہ جے آئی ٹی کی جانب سے لگائے گئے الزام کا جواب دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے جے آئی ٹی کی جانب سے ریکارڈ نہ دئیے جانے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے مطابق ویلتھ اسٹیٹمنٹ ہر سال فائل کرنا ضروری تھا۔
جے آئی ٹی نے جس سال کی اسٹیٹمنٹ طلب کی اس سال کی نہیں ہے ۔ 1980سے اب تک کا ریکارڈ جے آئی کو دیدیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سے کبھی بھی کچھ نہیں چھپایا اور مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ جے آئی ٹی کو کون سا ریکارڈ ایف بی آر کی جانب سے نہیں دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شریف خاندان سے متعلق ریکارڈ میں کسی بھی قسم کی ٹمپرنگ نہیں کی گئی۔