جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کون کہاں عید منائے گا ؟

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آ با د (آن لائن) ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کون کہاں عید منائے گا ؟مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالفطرمنانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے ۔جبکہ پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عید الفطرمنائیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین اسلام آباد میں عید الفطر منائیں گے ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی بیٹی مریم

نوازاور اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب سے لندن روانہ ہوں گے وہ عید الفطر لندن میں منائیں گے۔ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری بیرون ملک عید الفطر منائیں گے جبکہ بلاول بھٹو،آصفہ اور بختاور عید الفطر نوڈیرو سندھ میں منائیں گے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید شاہ سکھرمیں عید منائیں گے ۔تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے خیبر پختونخوا کے علاقہ کوہستان میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے ۔ ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی ضمانت نہ ہونے پر عید الفطر ڈیرہ غازی خان جیل میں اور ضمانت منظوری کی صورت میں اپنے آبائی علاقہ مظفر گڑھ میں عید الفطر منائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،میاں حمزہ شہباز عید الفطر جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق لاہور میں ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ علاج کیلئے بیرون ملک مقیم ہیں وہ عید الفطر ملک سے باہر منائیں گے۔، گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا پشاور میں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک عید الفطرنوشہرہ میں اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں منائیں گے ۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری کوئٹہ میں عید الفطر منائیں گے۔ وزیر ریلوے

خواجہ سعد رفیق عید لاہور میں منائیں گے ۔ سابق صدر پرویز مشرف عید الفطردبئی میں منائیں گے ۔سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی مخدوم جاوید ہاشمی،تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی ،وفاقی وزیر سکندر بوسن،عید الفطر اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے ۔محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی،مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین گجرات میں نماز عیدادا کریں گے ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ لاہورمیں عید منائیں گے،جماعت الدعوۃ کے رہنما پروفیسر حافظ محمد سعید عید الفطر نظر بندی میں منائیں گے، سنیٹر پروفیسر ساجد میر سیالکوٹ، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اپنے آبائی علاقہ تلمبہ میں عید الفطر منائیں گے ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی،وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ داہڑ شریف اور گورنر سندھ محمد زبیر کراچی میں،ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفےٰ کمال کراچی میں،سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سید غوث علی شاہ خیر پور میں،رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس اور صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منیس ٹبہ سلطان پور میں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سیّد فخر امام کبیروالا میں،ایم پی اے رانا بابر حسین میاں چنوں،ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ وہاڑی میں، ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر جہانیاں ، سابق چیف سیکریٹری پنجاب چوہدری حفیظ اختر رندھاوا لاہور ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ جہانیاں ، ممبر صوبائی اسمبلی نواب زادہ عبدالرزاق نیازی خانیوال ، سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام مرتضی میتلا کوٹ والا، سابق صوبائی وزیر خالد اقبال رندھاوا جہانیاں، سابق ممبر صوبائی اسمبلی ارشد حسین میتلا کوٹ سخی نور محمد، سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر محمد جمیل شاہ خانیوال،ضلعی صدر مسلم لیگ ن راؤ سعادت علی خان جہانیاں، ڈائیریکٹر انفارمیشن ریٹائرڈ سید گلزار حسین مشہدی لاہور، چیئرمین بلدیہ حاجی عطاء الرحمن ،اپوزیشن لیڈر وحید سردار سندھو ،وائس چیئرمین ضلع کونسل خانیوال چوہدری ضیاء الرحمن جہانیاں میں،بار ایسوسی ایشن جہانیاں کے سابق صدر لطیف خان خٹک چک نمبر57دس آرجہانیاں، سینئر صحافی محمد عارف سعید ، سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عمران فاروق،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر،عامر گل ایڈووکیٹ جہانیاں میں عید الفطر منائیں گے ۔دوسری جانب جہاں لاکھوں اہل وطن اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں گے وہیں صوبہ پنجاب کی 32جیلوں میں مختلف جوائم کے سلسلے میں بندہزاروں قیدی اپنے پیاروں سے دور جیلوں میں عید الفطر منائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…