اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے عید کی تعطیلات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عید خوشیوں کا موقع ہے، لوڈ شیڈنگ نہ کرکے عوام میں خوشیاں بانٹنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو
ان کی طلب کے مطابق پوری بجلی فراہم کریں گے، حکومت 19ہزار 252میگاواٹ بجلی پیداوار کا ریکارڈ بنا چکی ہے۔عابد شیر علی نے کہا کہ ہمارے پاس سسٹم میں دینے کیلئے اضافی بجلی موجود ہے، بجلی چوروں اور نقصان والے علاقوں میں زیرو لوڈشیڈنگ کی سہولت نہیں ہو گی۔