ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

قطر بحران عید کی چھٹیاں منسوخ

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحۃ(مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ممالک کی طرف سے سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے قطری حکومت نےعید الفطر کے موقع پر مقامی اور غیرملکی ملازمین کی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں۔خبر رساں ادارے’رائٹرز‘ کے مطابق ’ قطر پٹرولیم‘ سمیت ملک کے کئی بڑےاداروں اور کمپنیوں میں کام کرنے والے مقامی اور غیرملکی ملازمین کی عید پر چھٹی نہیں دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کے بڑے اداروں کی طرف سے بہت محدود تعداد میں ملازمین کو اس بار چھٹی دی گئی ہے۔ عید کی تعطیلات منسوخ کیے جانے کا جواز موجودہ بحران بتایا جاتا ہے جس کے تحت قطر کو معاشی مشکلات کا سامناکرنا پڑا ہے۔ اس بحران پرقابو پانے کے لیے قطری حکومت نے اہم اداروں کے ملازمین کو عید پر رخصت کی اجازت نہیں دی۔قطر کے بڑےاداروں اور کمپنیوں میں کام کرنے والے غیرملکی شہریوں کو یہ توقع نہیں تھی کہ حکومت انہیں گھروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دے گی۔ عید سے چند روز قبل بڑی کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کو یہ بُری خبرسنائی گئی کہ انہیں اس بار عید پر رخصت نہیں دی جاسکتی اور وہ سفر کےموقع پر دور دراز کا سفر نہیں کر سکتے۔’رائٹرز‘ نے بعض غیرملکی شہریوں کےحوالے سے بتایا ہے کہ دوحہ میں ’حمد میڈیکل کمپلیکس‘ اور ’ قطر پٹرولیم‘ سمیت کئی دوسرے اداروں کے ملازمین کی عید کے ایام میں چھٹی منسوخ کی گئی ہے۔ غیرملکی ملازمین کا کہنا ہے کہ دونوں سرکاری اداروں کے مدارالمہام نے تعطیلات کی منسوخی کی وجہ ظاہر نہیں کی تاہم چھٹیوں کی منسوخی کا سلسلہ اس وقت سے جاری ہے جب قطر اورخلیجی ممالک کے درمیان بحران پیدا ہوا ہے۔قطری حکومت کے ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملک کو درپیش موجودہ بحران کے دوران حکومت کو زیادہ سے زیادہ ملازمین کے ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…