راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوپاک فوج نے دہشتگردی اورجاسوسی کرنے کے الزا م میں سزائے موت سنائی تھی ۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیونے اپنی سزاکوکالعدم قراردینے کےلئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے معافی کی اپیل کی ہے ،آئی ایس پی آرکے مطابق کلبھوشن یادیونے آرمی چیف سے جاسوسی اوردہشتگردی کی کارروائیوں
سے معافی مانگ لی ہے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق اس سے قبل فوجی عدالت کلبھوشن یادیوکی معافی کی اپیل مستردکرچکی ہے اوراب بھارتی جاسوس نے پاک فوج کے سربراہ سے اپنے سزاکی معافی کی اپیل کردی ہے ۔واضح رہے کہ کلبھوشن یادیوکوفوجی عدالت نے جاسوسی اوردہشتگردی کے الزامات میں پھانسی کی سزاسنائی تھی۔رحم کی اپیل میں بھارتی جاسوس نے خودپرلگے الزامات کومان بھی لیاہے ۔