اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں چاند دیکھے بغیر ہی عید منانے کا فیصلہ، مفتی اعظم آسٹریلیا ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مفتی اعظم آسٹریلیا ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے چاند دیکھے بغیر ہی اتوار 25جون کو عید منانے کا تحریری حکمنامہ
جاری کر دیا ہے۔ مفتی اعظم نے تحریری حکمنامہ اور اعلان امام کونسل کے اجلاس کے بعد متفقہ طور پر 100سے زائد علما و آئما کرام کے فیصلے کے بعد کیا۔ اجلاس میں ماہر فلکیات کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کو چاند کی عمر 19سے 25منٹ تک ہو گی ۔