پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

کیوی پلیئرلیوک رونچی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

datetime 22  جون‬‮  2017 |

آکلینڈ (آن لائن)نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز لیوک رونچی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔چیمپئنز ٹرافی کے پہلے مرحلے میں ایونٹ سے باہر ہونے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز لیوک رونچی نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔36 سالہ لیوک رونچی نے کیویز ٹیم کی جانب سے 4 ٹیسٹ، 85 ایک روزہ اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی

طور پر 319، ون ڈے میں ایک ہزار 397 اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں 359 رنز بنائے۔لیوک رونچی نے 2014 میں سری لنکا کے خلاف اپنے کیرئیر کی سب سے شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 99 گیندوں پر ناقابل شکست 170 رنز بنائے۔رونچی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 نصف سنچریاں، ون ڈے میں ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک نصف سنچری اسکور کی۔لیوک رونچی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور ایک میچ میں 88 اور 31 رنز بنائے، یہ وہی میچ تھا جس میں نیوزی لینڈ کو انگلش سرزمین پر اب تک کھیلے جانے والے مجموعی 54 میچز میں پانچویں بڑی کامیابی ملی۔لیوک رونچی کی خاص بات یہ ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے 2008 اور 2009 میں 4 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کینگروز ٹیم کی نمائندگی کی جس کے بعد 2013 میں واپس اپنے آبائی ملک منتقل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…