اسلام آباد ( آئی این پی ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی حکومت نے جاری کیا، راحیل شریف کی تقرری کا خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔بدھ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے وضاحت کی ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی حکومت نے جاری کیا، راحیل شریف کی تقرری کا خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی ان کیمرہ میٹنگ میں میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔