پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کفن چور کے ساتھ عبرتناک معاملہ

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بزرگ جن کا نام حضرتِ سیِّدُنا ابواِسحاق فَزَاری علیہ رحمۃ اللہ الباری ہے آپ فرماتے ہیں:”ایک شخص اکثر ہماری محفل میں آیا کرتا تھا مگراس کا آدھا چہرہ ہمیشہ چُھپا رہتا۔ایک مرتبہ میں نے اس سے پوچھا:” تم اپنا آدھا چہرہ چھپائے رکھتے ہو، اس کی کیا وجہ ہے ؟ مجھے اس راز سے آگاہ کرو۔” اس نے کہا:” اگر آپ امان عطا فرمائیں تومیں اپنا معاملہ بتاتا ہوں۔

” میں نے کہا: ”بتاؤ! اصل معاملہ کیاہے؟” اجازت ملنے پراس نے اپنی داستانِ عبرت نشان کچھ اس طرح سنائی :” میں کفن چور تھا، میں نے کئی قبروں سے کفن چُرائے۔ جب بھی کسی نئی قبر کے متعلق معلوم ہوتا فوراً وہاں پہنچ کرکفن چُرا لاتا۔ ایک مرتبہ ایک عورت کا انتقال ہوا جب اسے دفنا دیا گیا تو میں رات کو قبرستان پہنچا اورقبر کھودنا شروع کی۔ جب اینٹیں ہٹا کر کفن کی ایک چادر نکالی اور دوسری چادر کھینچنے لگا تو اچانک اس عورت کے بے جان جسم نے حرکت کی اور چادر کو تھام لیا۔ میں نے کہا :”تمہارا کیا خیال ہے کہ تم مجھ پر غالب آجاؤ گی؟ ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا۔” یہ کہہ کر میں گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور پوری قوت سے کفن کھینچنے لگا۔ یکایک عورت نے ایک زور دار تھپڑ میرے چہرے پر مارا۔ درد کی شدت سے میں بے قرار ہوگیااور میرے چہرے پر بہت زیادہ جلن ہونے لگی۔” یہ کہہ کر اس کفن چور نے اپنے چہرے سے کپڑا ہٹایاتو اس کے گال پر انگلیوں کے نشان بالکل واضح تھے۔ میں نے کہا: ”اچھا،پھر کیا ہوا ؟” کہا: ” پھر میں نے چادر واپس اس عورت پر ڈال دی اور جلدی جلدی قبر پر مٹی ڈال کر برابرکردیا اور پختہ ارادہ کیا کہ جب تک زندہ رہوں گا کبھی بھی کفن نہیں چراؤں گا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ میرے سابقہ گناہوں کو معاف فرمائے اور مجھے توبہ پر استقامت عطا فرمائے۔” حضرتِ سیِّدُنا ابواِسحاق فَزَارِی علیہ رحمۃ اللہ الباری فرماتے ہیں: ”اس کفن چور کا سارا واقعہ لکھ کر میں نے حضرتِ سیِّدُنا امام اَوْزَاعِی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی طرف روانہ کیا۔

انہوں نے یہ جواب لکھ کر بھیجا :”تیرا بھلا ہو اس سے پوچھ! جو مسلمان قبلہ رُو دفنائے گئے کیا سب کے چہرے قبلہ سمت ہی تھے یا قبلہ سے پِھر چکے تھے۔” میں نے کفن چور سے جب یہ سوال کیا تو اس نے کہا: ” میں نے جن لوگوں کے کفن چرائے ان میں سے اکثر کے چہرے قبلہ سے پھر چکے تھے۔”حضرتِ سیِّدُناابو اِسحاق علیہ رحمۃ اللہ الرزاق فرماتے ہیں: ”میں نے یہ بات لکھ کر امام اَوْزَاعِی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں بھیجی تو انہوں نے جواباَ یہ تحریر بھجوائی:

”اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ،اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ،اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ” اے اِسحاق علیہ رحمۃ اللہ الرزاق! جن لوگوں کے چہرے قبلہ سے پھر چکے تھے ان کا خاتمہ سنت پر نہیں ہوا۔”اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اپنی حفظ و امان میں رکھے، ہمارا خاتمہ حضورصلَّی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلَّم کی سنت پر فرمائے۔) آمین



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…