منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

”تصویرپر ہار چڑھے“ تو رشی کپور کے بھی ہوش اُڑ گئے،ہاتھ جوڑ کرمعافی طلب،متنازعہ بیانات کی ایک اور وجہ سامنے لے آئے

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف اداکاررشی کپورنے چیمپنزٹرافی کے فائنل سے قبل فادرز ڈے کے حوالے سے ایک متنازعہ ٹویٹ کے ذریعے ٹویٹر پر پاک بھارت جنگ چھیڑی۔لیکن اب انہوں نے کہاکہ’’ میں پاکستانی عوام کو میچ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔رشی کپورنے کہاکہ لوگوں نے بات کا بتنگڑ بنا لیا۔ میں نے کہا بھی کہ مجھ سے غلطی ہو گئی لیکن لوگوں نے میرا جواب سنا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے میرے متعلق بہت غلط باتیں کیں مگر میں پریشان نہیں ہوتا کیونکہ بچے ہمارے ہوں یا پاکستان کے سب چھوٹی موٹی بدمعاشی کرتے ہیں. بچوں کو کرکٹ ٹیموں کو سپورٹ کرنا چاہئے مگر غیراخلاقی باتیں نہیں کرنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ پر نہ تو سیاست کرنی چاہئے اور نہ ایک دوسرے کے مذہب کو برا بھلا کہنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ صرف پیار کی بات کرتا ہوں، میں غلط ہوں آپ صحیح ہیں، میں ہار گیا، آپ جیت گئے۔بھارتی فنکارنے کہاکہ میں چاہتا ہوں دونوں ملکوں کے عوام محبت اور امن سے رہیں، پاکستان کی عوام کی محبت کا شکرگزار ہوں، جیت پر پاکستان کو فورا مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹویٹ صرف مذاق تھا، میرا مقصد کسی کا دل دکھانا ہرگز نہیں تھا، میں پاکستان کی عوام سے بہت پیار کرتا ہوں۔ رشی کپور نے کہا کہ میں بزرگ ہوں وہ بچے ہیں ہمارے بچے ہیں۔ مجھے ایک دو ٹویٹس خراب لگے جس میں انہوں نے میری تصویر پر ہار چڑھا کر میرا مذاق اڑایا۔ کچھ لوگوں نے مذہب سے متعلق بھی کہا لیکن ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئیے تھیں۔ میں اپنے ٹویٹس پر معذرت خواہ ہوں۔۔واضح رہے کہ بھارتی فنکارنے فائنل سے قبل اپنے ایک پیغام میں کہاتھاکہ پاکستانیو!اس بارکوئی کھوکھوٹیم نہیں بھیجناکیونکہ تمھارامقابلہ باپ اوربیٹے کاہے جس پرپاکستانی عوام نے شدید ردعمل کااظہارکیاتھا لیکن اب رشی کپورنے معافی مانگ لی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…