ماسکو (آئی این پی )چین اور روس کے مشترکہ تعاون سے تعمیر کردہ 483میگاواٹ کے گیس سٹیم ہیٹ اینڈ پاور پلانٹ (سی ایچ پی )نے گذشتہ روز کام شروع کر دیا ہے ، یہ سی ایچ پی ایک مشترکہ منصوبہ تھا جو چینی اورروسی کمپنیوں نے 2011ء میں شروع کیا تھا اس پر 511ملین لاگت آئی ہے، روس میں مکمل کئے جانیوالا یہ چین کا سب سے بڑا بجلی کا منصوبہ ہے ، یہ منصوبہ 3.02ارب
کے ڈبلیو ایچ بجلی توانائی اور 814000گیگا سالانہ حرارت پیدا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا ، اس منصوبے کی تکمیل بہت اہم تصور کی جاری ہے ،اس سے مقامی شہریوں کے معیار زندگی میں زبردست تبدیلی آئے گی اور اس سے صوبے کا لوڈشیڈنگ کا دیرینہ مسئلہ حل جائے گا ، منصوبے کی تکمیل سے چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی نئی راہیں بھی کھل گئی ہیں ۔