منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

ترکی نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ کو کس بڑے اعزاز سے نواز دیا؟

datetime 21  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اسلام آباد اور انقرہ کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں پر ترکی کی جانب سے ’لیجن آف میرٹ‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہ ترکی کے دوران آرمی چیف نے ترکی کی بری فوج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی کولاک سے ملاقات کی اور ترک بری فوج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، جہاں ان کے ہم منصب نے ان کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کو خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے علاوہ ترک بری افواج کی ٹریننگ، دفاعی پیداوار اور قیام امن کے لیے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے چیف آف ترکش جنرل اسٹاف جنرل ہلوسی آکار سے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی سلامتی اور امن و استحکام کے لیے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں پاک ترک فوجی سربراہان نے مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ترک فوجی قیادت نے دہشت گردی، قیام امن کے آپریشنز اور خطے میں استحکام کے لیے پاک آرمی کے کردار کو سراہا۔پاک ترک دفاعی تعلقات کے فروغ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پروقار تقریب کے دوران ترکی کے فوجی اعزاز ’لیجن آف میرٹ‘ سے بھی نوازا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستانیوں کے دلوں میں بستا ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے خود کو ملنے والے ایوارڈ کو پاکستان اور ترک افواج کے شہدا کے نام کردیا۔آرمی چیف نے جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…