اسلام آباد (نیوزڈیسک) نجی ٹی وی چینل پر معروف صحافی رو¿ف کلاسرا نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا، انہوں نے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر وزیر اعلیٰ کی میڈیا ٹاک کا ایک کلپ دکھایا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو میں اب کیا کہوں، جب وہ اداکاری کرنے پر آتے ہیں تو کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان نے کرپشن نہیں کی تھی تو حمزہ شہباز کے میرے پاس دستاویزات موجود
ہیں جن کا میں متعدد مرتبہ حوالہ بھی دے چکا ہوں۔ حمزہ شہباز نے نواز شریف کی جگہ نیب کو 33 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہوئی ہے۔ حمزہ شہباز اس چیز کا جواب دے دیں۔ اگر کرپشن نہیں کی تو یہ ادائیگی کیسے اور کیوں کی گئی؟ جہاں سے کوئی چیز پکڑے جانے کا خدشہ ہوتا ہے وہاں آگ لگ جاتی ہے۔ نندی پور پراجیکٹ پر خود شہباز شریف نے کہا تھا کہ نندی پور پراجیکٹ میں کرپشن ہوئی ہے اور نیب کو اس کی تحقیقات کرنی چاہئیں۔