کراچی(این این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے چار کارکنان کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں 21 سال قید کی سزا سناء دی ہے ہے۔پیرکو انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان یعقوب، ذوالقرنین، حیدر اور عمران کو جیل دھماکا خیزمواد اوراسلحہ ایکٹ کے کیس میں 21، 21 سال قید کی سزا سنائی ہے۔علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے چاروں ملرمان کو 50،
50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی، مقدمے کا فیصلہ دہشت گردی کے پیش نظرانسداد دہشت گردی جیل کمپلیکس میں سنایا گیا۔واضح رہے مذکورہ ملزمان کوسی ٹی ڈی نے 2016 میں ایف بی ایریا سے گرفتارکیا گیا تھا اور مجرموں سے اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد برآمد کیا گیا تھا۔خیال رہے ملزمان خطرناک مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور قتل و غارت گری سمیت بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی جن کے مقدمات کی سماعت سخت سیکیورٹی میں جیل کمپلیکس میں ہی کی گئی تھی۔