ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ بادشاہ ہی تو اصل میں عوام کے خادم ہوتے ہیں ‘‘

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان(این این آئی)اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے دارالحکومت عمان کے نواحی علاقے الکمالیہ میں جنگ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے جاری ریسکیو آپریشن میں خود بھی براہ راست حصہ لیا۔ انہوں نے آگ پر قابو پانے میں معاونت پر اداروں اور عام شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے الکمالیہ کے مقام پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے جاری آپریشن میں خود بھی حصہ لیا۔

بادشاہ سلامت کو ریسیکیو آپریشن میں دیکھ کر فائر بریگیڈ کے کارکنوں کا حوصلہ بھی بڑھا اور عام شہری بھی اس امدادی آپریشن میں کود پڑے۔خیال رہے کہ الکمالیہ شاہی محلات کے حوالے سے مشہور علاقہ ہے۔یہ اپنی تازہ ہوا اور سرسبزی اور شادابی کی بدولت انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ٹویٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں شاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ آتش زدگی کے بعد جس ہمت اور بہادری کے ساتھ ہمارے فوجی اور سول اداروں کے کارکنوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، اس پروہ بجا طور پر داد تحسینکے مستحق ہیں۔ انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور شہریوں سب کا شکریہ ادا کیا۔سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر شاہ عبداللہ دوم کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جن میں انہیں درختوں کے بیچ آگ پر قابو پانے کے لیے جاری ریسکیو آپریشن میں سرگرم دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہ عبداللہ کی ریسکیو آپریشن میں شرکت کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر غیرمعمولی طور سراہا جا رہا ہے-

 

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…