جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی سٹارز انوشکا کے ٹوٹے ہوئے دل کو دلاسے دینے لگے

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع تو نہ کر سکا البتہ بھارتی سٹارز انوشکا شرما کو دلاسے دینے لگے ہیں۔ دِیا مرزا، پریانکا چوپڑا، ابھشیک بچن، رِشی کپور اور تو اور پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا نے بھی ان کی حمایت کی۔

ممبئی: (نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ایک ہار پر جو حال انوشکا شرما کا ہوا وہ سب کو بُرا لگا۔ سشمیتا سین نے لکھا کہ انوشکا کو میچ میں اپنے دوست ویرات کوہلی کو سپورٹ کرتے دیکھ کر اچھا لگا۔ جو انہیں قصوروار کہہ رہے ہیں وہ کرکٹ دیکھنا چھوڑ دیں۔ دیا مرزا نے کہا کہ بھارت کی شکست ناقابل برداشت تھی لیکن انوشکا کو ذمہ دار کہنا ہتک آمیز تھا۔ رِشی کپور نے تو انوشکا کو آشیر باد ہی دے دیا “جاکو راکھے سائیاں مار سکے نہ کوئی”۔ پریانکا چوپڑا نے بھی ڈائیلاگ پھینکا کہ انوشکا تو صرف ویرات کوہلی کی حمایت کرنے گئیں تھیں۔ تماشائیوں نے ہار پر جو ان کا حال کیا وہ غلط تھا۔ بپاشا باسو کہنے لگیں کہ اگر قوم پوری ٹیم کو سپورٹ کر سکتی ہے تو ایک کھلاڑی کی دوست کیوں نہیں؟۔ بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا نے تو گویا طعنہ ہی دے دیا۔ کہتی ہیں کہ اب ہارے ہیں تو انوشکا کے دھیان بٹایا لیکن جب جب سنچری بنائی تو اس کا کیا؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…