پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

عیدالفطر26جون کو ہی ہوگی،حیرت انگیز تفصیلات جاری کردی گئیں

datetime 18  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں شوال کا چاند 25 جون بروز اتوار نظر آجائے گا اور عیدالفطر 26 جون کو ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق فلکیات کے پیرامیٹرز تجویز کرتے ہیں کہ شوال کا نیا چاند 25 جون کو دیکھا جاسکے گا۔محکے کے مطابق ‘ شوال کا چاند 24 جون کی صبح 7 بج کر 31 منٹ پر کراسنگ کنجنکشن پوائنٹ پر پیدا ہوجائے گا‘

اور رمضان کی 29 تاریخ یعنی 25 جون کی شام واضح طور پر دکھائی دے گا۔میٹ آفس کا کہنا ہے کہ عید الفطر کا چاند ملک کے زیادہ تر علاقوں میں دکھائی دے گا تاہم موسم ‘کافی یا جزوی ابرآلود’ ہوگا۔دوسری جانب پشاور کی مسجد قاسم کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت دیگر علماء 4 کی جانب سے چاند کی شہادت کے آزاد اعلانات کے بعد پیدا ہونے والے تنازعہ سے نمٹنے کے لیے وزارت مذہبی امور نے رواں سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزارت مذہبی امور سردار محمد یوسف کا حال ہی میں کہنا تھا کہ ‘ہم مفتی پوپلزئی کو اجلاس میں مدعو کریں گے اور توقع کی جارہی ہے کہ اگر وہ خود نہیں آتے تو اپنا نمائندہ بھیج دیں گے۔اسی دوران حکومت بھی رویت ہلال کمیٹی سے جڑے قوانین کو منظم کرنے میں مصروف ہے تاہم چونکہ یہ اختیار صوبوں کو منتقل کیا جاچکا ہے لہذا اس حوالے سے وفاقی حکومت کو صوبوں کی منشا 4 بھی درکار ہے۔دلچسپ بات یہ کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی، جس کے موجودہ سربراہ مفتی منیب الرحمٰن ہیں، کی کوئی قانونی حیثیت نہیں کیونکہ یہ اختیار 2010 میں صوبوں کو منتقل کردیا گیا تھا۔تاہم اس کمیٹی کو اب بھی وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے چاند دیکھنے کے لیے مناسب فورم کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…