منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

ن لیگ کو سب سے بڑا جھٹکا،تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیاگیا

datetime 17  جون‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھرپور تحریک چلانے اور پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید اور سید صمصام بخاری نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے وزیر اعلیٰ پنجاب پر کڑی تنقید کی۔ میاں محمود الر شید نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ

شہباز شریف کے جے آئی ٹی کے سامنے بطور ملزم پیش ہونے سے پنجاب کی 10 کروڑ عوام کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، انتہائی شرم ناک بات ہے کہ پیش ہونے سے پہلے ہاتھ ہلا رہے جیسے کوئی بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے ، حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شہباز شریف 34 ملین ڈالر ز کی منی لا نڈ رنگ کے مرکزی کردار ہیں انہوں نے بطور ڈائریکٹر یہ رقم التوفیق کے ذریعے ادا کی اور لندن کے فلٹیس کی ادائیگی کی۔میاں محمودالرشید نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر شہباز شریف کیخلاف اسمبلی میں تحریک اعتماد لائیں گے، تحریک میں کئی لیگی رہنما بھی ساتھ دیں گے اس سلسلے ہم سپیکر پنجاب اسمبلی سے فوری اجلاس بلانے اور خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر شاہد صدیق، حافظ ذیشان رشید و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر مرکزی رہنما ء تحریک انصاف سید صمصام بخاری نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز کیس میں اسحاق ڈار نے آرٹیکل164 کے تحت بیان دیا تھا، مشرف دور میں سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے کیس بند ہو گیا، 1990 میں اسحاق ڈار نے منی لا نڈر نگ کے متعلق تحریری بیان دیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کے کہنے پر اکاؤنٹ کھلوائے گئے،

حدیبیہ پیپرز ملز کے لیے التوفیق سے قرضہ لیا جو بعد مین فلیٹس کے لیے استعمال کیا گیا۔ اصلی منی ٹر یل قطری خط نہیں بلکہ حدیبیہ پیپرز ملز کا کیس ہے، منتخب نمائندوں کا کرپشن کے کیسز پیش ہونا شرمناک ہے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ سانحہ ماڈل کو تین سال گزر چکے ہیں ابھی تک انصاف نہیں ملا، حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظر عام پر لائے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثر ین کو انصاف دلایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…