اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’نواز شریف نا اہل ہو گئے تو ہم کیا کریں گے؟‘‘ (ن) لیگ کے سینئر ترین رہنما کا اہم اعلان

datetime 16  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر عہدیدار نے کہا اگر سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کو معزول کیا تو پارٹی نئے انتخابات کی طرف جانے کے بجائے آئندہ عام انتخابات تک نیا وزیراعظم منتخب کرے گی۔ قبل از وقت انتخابات کا آپشن جماعت میں پسندیدہ نہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور ان سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا وزیراعظم کا کہنا تھا ایسا کوئی خاندان ملک میں ہے جس کی تین نسلوں کا بے رحمانہ احتساب ہوا ہو جبکہ مشرف کی آمریت نے ہمارا بے دردی سے احتساب کیا اور ہمارے گھروں پر بھی قبضہ کر لیا گیا تھا۔ آج پھر ہم نے اپنی حکومت میں خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے اس کے باوجود مخالفین جتنے جتن کر لیں الزام لگا لیں ناکام و نا مراد ہوں گے۔ادھر وزیراعظم نواز شریف کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جے آئی ٹی کے روبرو کل پیش ہوں گے۔ جے آئی ٹی نے انہیں ضروری دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے حدیبیہ پیپر ملز کے حوالے سے سوالات کیے جائیں گے۔پاناما جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی 24 جون کو طلب کر رکھا ہے۔ کیپٹن صفدر کو پیشی کے سمن موصول ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم کے بیٹے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پانچ مرتبہ جبکہ حسن نواز بھی دو دفعہ جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…