منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

آپ یہ اپنا خط لے لیں مجهے اس کی حاجت نہیں رہی

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمعون نامی ایک آتش پرست حضرت امام حسن بصری رحمة اللہ علیہ کا ہمسایہ تها- بیماری کے بعد جب اس کی موت کا وقت قریب آیا تو حضرت امام حسن بصری رحمة الله علیہ کو اس کی بیماری کا پتہ چلا تو آپ اس کے پاس پہنچے۔ ‘ آپ نے دیکها کہ آگ کہ دهوئیں سے اس کا رنگ سیاہ ہو گیا ہے- آپ نے فرمایا ۔ ساری عمر تونے آگ اور دهوئیں کی پرستش کی ہے۔ آخری وقت تو اللہ سے ڈرو اور اسلام قبول کر لو تاکہ اللہ تعالی تجھ  پر رحم کرے –

اس نے کہا اسلام قبول کرنے میں تین چیزیں مانع ہیں۔ تم دن رات دنیا کی برائی کرتے ہو مگر پهر بهی دن رات اسی دنیا کی طلب میں مشغول رہتے ہو۔ موت کو برحق سمجهتے ہو مگر اس کی تیاری نہیں کرتے- یہ سمجتهے هو کہ اللہ تعالی کا دیدار میسر ہو گا مگر کام اس کی رضا کے خلاف کرتے هو- آپ نے فرمایا کہ یہ آشنا لوگوں کی نشانی ہے- اگر مومن لوگ ایسا کرتے ہیں تو تم کیا کرتے ہو؟ ساری عمر تم نے آتش پرستی میں گزار دی ہے لیکن میں نےآگ کی پوجا نہیں کی- اگر ذرا آگ میں ہاتھ ڈالیں تو دونوں کو جلا دے گی اور تمہاری 70 سال کی پوجا کا ذرا بهی خیال نہیں کرے گی لیکن میرا خدا اگر چاہے تو آگ کی مجال نہیں کہ میرا ایک بال تک بهی جلا دے- آؤ – ہم دونوں آگ میں ہاتھ ڈالتے ہیں تاکہ تجھ پر آگ کی کمزوری اور اللہ کی قدرت ظاہر هو- یہ کہہ کر آپ نے آگ میں ہاتھ ڈال دیا اور دیر تک آگ میں هاتھ رکها- لیکن آگ نے ذرہ بهر بهی اثر نہ کیا- شمعون نے جب اس حال کو دیکها تو اس کی حالت بدل گئی اور کہا کہ میری ساری عمر آتش پرستی میں بسر ہوئی اب چند سانس باقی ہیں- ان میں میں اب کیا کر سکتا ہوں؟- آپ نے فرمایا کہ مسلمان ہو جاؤ- شمعون نے کہا کہ آپ مجهے اس بات کی تحریر لکھ دیں – اگر میں مسلمان ہو جاؤں تو اللہ تعالی مجهے عذاب نہ دے گا- چنانچہ آپ نے خط لکھ دیا اور اس کی خواہش کے مطابق معززین شہر کی گواہی بهی درج کرا دی- شمعون خط کو لے کر ایمان لے آیا اور بہت رویا اور وصیت کی کہ مرنے کے بعد یہ میرے ہاته میں دے دینا-

پهر کلمہ پڑھ کر مسلمان هو گیا۔ آپ نے اس کی وصیت پوری کی- اپنے هاتھ سے غسل دے کر قبر میں اتارا اور خط اس کے هاتھ میں دے دیا- رات کو آپ ساری رات متفکر رہے کہ میں نے کیا کیا- مجهے اپنی نجات کا علم نہیں دوسروں کو تحریر کیوں لکھ دی- اسی فکر مں آپ کی آنکھ لگ گئی تو دیکها شمعون سنہری تاج سر پر رکهے بہشت میں ٹہل رہا ہے- پوچها کہ کیا حال ہے؟

اس نے کہا کہ اللہ تعالی نے مجھ پر بڑا فضل فرمایا اور مجهے بخش دیا ہے آپ یہ اپنا خط لے لیں مجهے اس کی حاجت نہیں رہی- جب آپ خواب سے بیدار ہوئے تو وہ خط آپ کے ہاتھ میں تها- آپ نے خط دیکھ کر بارگاہ الہی میں عرض کی کہ خداوند تیرے کام صرف فضل سے ہیں کسی علت سے نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…