منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

لیپ ٹاپ تو دیدیا چارج کہاں سے کریں؟لوڈ شیڈنگ کی ستائی پاکستانی طالبہ قوم کی آواز بن گئی، وزیراعظم کوکیا خط لکھ ڈالا

datetime 15  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لوـڈ شیڈنگ کی ستائی پاکستانی طالبہ پوری قوم کی آواز بن گئی، وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ ماہا عادل نے وزیراعظم نواز شریف کولوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر ایسا خط لکھ ڈالا جو پوری قوم کی آواز بن گیا ہے۔ ماہا عادل نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے اپنے خط میں

وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اُمید ہے کہ آپ اپنے خوبصورت اور پُر آسائش کمرے میں ائیر کنڈیشنر کی ٹھنڈی ہوا میں خوب پُر سکون نیند کے مزے لے رہےہوں گے اور میں اُمید کرتی ہوں کہ آپ اپنی ساری زندگی ایک فرشتے کی طرح پرسکون سوتے رہیں ۔ ماہا لکھتی ہے کہ یہاں رات کے دو بج رہے ہیں اور میں اپنے موبائل کی ٹارچ کی روشنی میں بالکونی میں بیٹھی پڑھ رہی ہوں۔ماہا نے وزیراعظم پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے لکھا ہے کہ ہونا تو یہ چاہئے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مجھے اپنا جنریٹر آن کر لینا چاہئیے؟ آپ کا بہت شکریہ جو آپ نے ہمیں مُفت پٹرول، جنریٹرز اور یو پی ایس فراہم کئےاور اپنے چار سالہ دور اقتدار میںعوام کےساتھ جس ہمدردی کا بہترین مظاہرہ کیا اس بات پر میں آپ کو سیلوٹ کرنا چاہتی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ ان دنوں آپ مستقبل میں ہم سب سے لوٹی جانے والی رقم گن رہے ہوں گے۔مجھے اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ چین جا کر آرام کرنا کتنا مشکل ہے لیکن میں آپ کو یہ بتا دوں کہ یہ سب پاکستان کے بچوں کی تعلیم سے بڑھ کر اہم نہیں ہو سکتا۔ماہا نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ میں بس آپ سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر میں کل اپنے امتحان میں فیل ہو گئی تو میں آپ سے آپ کی اس یونیورسٹی میں داخلہ مانگوں گی جو آپ نے آج تک نہیں بنائی۔ اور میں آپ سے روز محشر اس بارے میں سوال کروں گی۔ خط کے آخر میں ماہا عادل نے پاکستان زندہ باد لکھتے ہوئے مزید کہا کہ اگر یہ ملک آپ کی زیر نگرانی رہا تو مجھے اس کے آباد ہونے پر بھی شک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…