منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

پاناما کیس،ن لیگ نے جے آئی ٹی کو بالاخر متنازعہ بناہی دیا،اہم لیگی رہنما نے حد ہی کردی

datetime 14  جون‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی میں عمران خان کی روح آ گئی ہے اور اس نے تمام اداروں سے لڑائی شروع کردی ، ، ایسا لگتا ہے عمران خان نے جے آئی ٹی کو گود لے لیا ہے،جے آئی ٹی والوں کو تصویر لیک کرنیوالے کا نام اور محکمہ بتانا پڑے گا۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاناما جےآئی ٹی کی طرف سے انصاف ملنا مشکل نظر آتا ہے

کیونکہ جے آئی ٹی عمران خان کی سوچ استعمال کر رہی ہے، اس نے تمام اداروں سے لڑائی شروع کردی ہے، ایسا لگتا ہے عمران خان نے جے آئی ٹی کو گود لے لیا ہے، جے آئی ٹی نے آئی بی کو دھمکایا ہے، طارق شفیع نوازشریف کے فرسٹ کزن ہیں، جے آئی ٹی میں بیان دینے سے پہلے بھائی سے مشورہ نہ کریں تو کیا بنی گالا جاکرعمران خان سے پوچھیں۔کہاجارہا ہے کہ آئی بی نے جے آئی ٹی ممبر بلال رسول کے نوکر کو دھمکیاں دیں، دھمکیاں کس جگہ دیں اس کا پتا نہیں لیکن وزیراعظم ہاؤس کو ملوث کیا جارہا ہے۔ دعاہے کہ اللہ جے آئی ٹی ممبران کوعقل عطا کرے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر مجرم تو پکڑ لیا مگر نام نہیں بتایا، جے آئی ٹی کو ہر صورت بتانا پڑے گا کہ ملزم کون ہے اور وہ کس ادارے کا ملازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کا مقصد ملک کو ترقی سے روکنا ہے، خیبر پختونخوا کی کرپٹ حکومت نے ڈاکٹروں پر تشدد کیا، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں، عمران خان نتھیا گلی سے نکل کر ڈاکٹروں کے مسائل سنیں۔۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے جانے سے جے آئی ٹی کی تسلی بھی ہو جائے گی۔میاں شریف نے مزدوری سے زندگی کے سفر کا آغاز کیا۔ 60 کی دہائی میں شریف خاندان ایک بڑا بزنس خاندان بن گیا تھا اور اب اس خاندان سے پوچھا جا رہا ہے کہ انہوں نے گھر کب لیا، گاڑی کب لی؟ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے مجرم کو پکڑ تو لیا لیکن اس مجرم کا نام نہیں بتایا، کیا مجرم کا تعلق عدلیہ سے ہے؟  جے آئی ٹی کو بتانا ہو گا کہ ملزم کا تعلق کس ادارے یا محکمے سے ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی اے ٹی ایم کاحساب کب شروع کیاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…