اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

امریکہ نے 16سال بعد افغانستان میں بالآخر ہار مان لی

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان امریکہ کے گلے کی ہڈی بن گیا، افغانستان میں ناکامی کا اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان امریکہ کے گلے میں پھنسی ایسی ہڈی بن گیا ہے جو نہ تو اس سے اگلنے ہو رہی ہے اور نہ ہی نگلنے اور اب سولہ سال سے جاری جنگ کے بعد امریکہ نے افغانستان میں اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع

جیمس میٹس نے سینـٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر امریکہ کی افغانستان میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا بہت بڑی غلطی ہو گا کیونکہ پھر جنگجوئوں کو دنیا بھر میں حملے کرنے کا موقع مل سکتا ہے اور وہ عالمی نظام کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس موقع پر آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین نے ٹرمپ انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئی امریکی حکومت کو 6ماہ ہو چکے ہیں اور وہ تاحال افغان پالیسی ترتیب نہیں دے سکی جس کے جواب میں وزیر دفاع جیمس میٹس کا کہنا تھا کہ وہ ایک نئی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں اور وسط جولائی تک وہ اس بارے میں ارکان سینیٹ کو آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر افغانستان میں امریکی فوج میں اضافے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وزیر دفاع جیمس میٹس نے جس حکمت عملی کا عندیہ دیا ہے وہ لازمی طور پر امریکی صدر کی ہدایت کی روشنی میں ترتیب دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…