پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارت :30 فیصد خواتین چھاتی کے کینسر میں مبتلا

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کی 30 فیصد خواتین چھاتی کے کینسر کے شدید خطرے سے دوچار ہیں جن میں زیادہ تر خواتین شہری علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ریاست مہاراشٹر کے وزیرِ صحت دیپک ساونت نے قانون ساز اسمبلی میں بتایا کہ شہری علاقوں کی 30 فیصد خواتین کو چھاتی کے کینسر کا شدید خطرہ لاحق ہے، بھارتی وزیر نے بی جے پی کی خاتون رہنما مادھوری مسال کو بھی اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نجی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب بعض رپورٹس کے مطابق 2010 میں بھارت میں بریسٹ کینسر کے 47 ہزار 757 کیسز تھے جو 2013 میں 51 ہزار 747 تک پہنچ چکے تھے اس کے علاوہ بھارت میں پھیپھڑوں، مثانے اور بیضہ دانی کے کینسر بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد ریاستی حکومت نے کروڑوں روپے کی لاگت سے چھوٹے اور بڑے کینسر اسپتال بنانے کی منظوری دیدی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 4 برس میں مہاراشٹر میں اس مرض سے بچاو¿ اور علاج کے لیے بہت سے اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں تاہم اس کے باوجود چھاتی کے کینسر کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…