ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تنازعے کے بعدپہلی بار امارات کھل کر سامنے آگیا،قطر سے قطع تعلق کی اصل وجوہات دنیا کو بتادیں

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہاہے کہ قطر پر لازم ہے کہ وہ خطے میں واقع ممالک کے ساتھ مسئلے کے مرکزی پہلو سے نمٹے۔ انہوں نے باور کرایا کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے لیے دوحہ کی سپورٹ نے اس کے مقام کو نقصان پہنچایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں قرقاش نے کہاکہ بحران کا حل بین الاقوامیت یا ترکیت سے حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسئلے کا حل مظلومیت کے رونے سے یا بین الاقوامیت اور ترکیت کے ذریعے نہیں ہوگا بلکہ ایک بھائی کے اس احساس کے ذریعے ہوگا کہ وہ اپنے پڑوسی کے لیے تکلیف کا سبب ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کی سپورٹ سے علاحدگی اختیار کر لی جائے۔انہوں نے کہاکہ قطر اپنے تصرفات کے سبب پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو محاصرے کا نام دے کر انسانی حقوق کا معاملہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطر کی جانب محاصرے کی یہ تشریح کھلی ہوئی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کے ساتھ میل نہیں کھاتی جہاں طیاروں کا بڑا بیڑہ موجود ہے۔ ان کے نزدیک قطر کا حالیہ بحران کو انسانی حقوق کے مسئلے کا رنگ دینا.. مسئلے کی بنیاد سے فرار اختیار کرنے کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ادھرقطری حکام نے کہاہے کہ بہت سے لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ صرف قطر کو ہی نقصان ہو گا، لیکن ایسا نہیں ہے۔ اگر قطر کو ایک ڈالر کا گھاٹا ہوا، تو دوسروں کا بھی ایک ڈالر ضائع ہو گا۔امریکی ٹی وی سے بات چیت میں قطرکے وزیرخزانہ العمادی نے کہا کہ ابھی تک ملک میں اشیائے صرف کی کوئی قلت نہیں تاہم ضرورت پڑنے پر ترکی، مشرق بعید اور یورپ سے اشیائے صرف درآمد کی جا سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…