ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انوکھا بم،امریکہ آنیوالی پروازوں میں الکٹرونک آلات پر پابندی کیوں لگائی گئی؟کس سے خطرہ ہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی اخبار نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے جاسوسوں نے داعش تنظیم میں بم تیار کرنے والوں کی کارروائیوں کو ہیک کر کے یہ انکشاف کیا کہ تنظیم کے ماہرین تجارتی جہازوں کو دھماکے سے اڑانے کے لیے ایسا بم تیار کر رہے ہیں جو لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے اندر نصب کیا جا سکے۔امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی جاسوس جو انفارمیشن ہیکرز ہیں

انہوں نے کوڈز سے بھرپور معلوماتی کارروائیوں کے خلاف مغربی انٹیلی جنس اداروں کے حق میں نادر کامیابی حاصل کی۔اخبار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ہیکروں نے چند ماہ قبل شام میں بم تیار کرنے والے ایک چھوٹے گروپ کی سرگرمیوں کو ہیک کیا۔ اس کوشش کے نتیجے میں 21 مارچ کو ترکی ، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے درجنوں ہوائی اڈوں سے براہ راست امریکا آنے والی پروازوں میں لیپ ٹاپ اور حجم میں اسمارٹ فون سے بڑے دیگر الکٹرونک آلات ساتھ لے کر آنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ہیکروں کی کارروائی سے امریکا کو معلوم ہوا کہ داعش تنظیم لیپ ٹاپ کی بیٹری جیسے نظر آنے والے دھماکا خیز آلات تیار کر رہی ہے جن کے ذریعے ہوائی اڈوں پر اسکینروں اور دیگر تفتیشی اداروں کو دھوکا دیا جا سکتا ہے۔امریکا کی جانب سے لیپ ٹاپ پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد برطانیہ نے بھی چھ ممالک سے آنے والی پروازوں میں اس کی ممانعت کا اعلان کر ڈالا۔لیپ ٹاپ کے حوالے سے انٹیلی جنس معلومات میں اسرائیلی ہیکروں کے کردار کا انکشاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دس مئی کو وہائٹ ہاس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کے دوران کیا۔ ٹرمپ کے اس اقدام پر اسرائیلی ذمے داران کو سخت غصہ ہے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…