اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمااوروزیردفاع خواجہ محمدآصف نے فردوس عاشق اعوان کے تحریک انصاف میں شامل ہونے پرشدید تنقید کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے تحریک انصاف کی رہنمافردوس عاشق اعوان کے بارے میں ایک طنزیہ ٹوئیٹ کیاہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سیاسی کچرااٹھانے میں مصروف ہیں ۔
خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کے پاس پہلے’’ ٹریکٹرٹرالی‘‘ تھی اوراب’’ ڈمپر‘‘بھی حاصل کرلیاہے ،انہوں نے مزیدکہاکہ عمران خان صاف نہ ہونے والے کچرے کوری سائیکل کررہے ہیں ،خواجہ آصف نے اپنے ٹوئیٹ میں واضح طورپرفردوس عاشق اعوان کانام نہیں لیالیکن ان کے اس بیان کے بعدسیاسی محاذجوپہلے ہی گرم تھااس میں مزید شدت آگئی ہے ۔اورتحریک انصاف نے بھی جوابی وارکرنے کی تیاریاں کرلی ہیں ۔