پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

شدیدترین بارشیں،پاکستان میں کیا ہونیوالا ہے؟تشویشناک پیش گوئی ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مون سون سیزن میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیلاب کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے،رواں سال پاکستان میں پری مون سون کی شدید ترین بارشوں جبکہ مون سون سیزن کے دوران معمول سے کچھ کم بارشوں کا امکان ہے، بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے ساتھ ساتھ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرمی پڑے کا امکان ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اداروں اور دیگر محکموں نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔ مون سون 2017 کی تیاریوں کا جائزہ لینے سے متعلق قومی کانفرنس منگل کو اسلام آباد میں ہوئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر محکمہ موسمیات پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد حنیف نے کانفرنس کے شرکاء کو موسمیاتی حالات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ مون سون سیزن کے دوران ملک میں معمول سے کچھ کم بارشیں ہوں گی۔ ماہ جولائی میں بارشیں معمول کے مطابق جبکہ اگست اور ستمبر میں معمول سے کم ہوں گی۔ انہوں نے کہا جنوبی ایشیاء میں مون سون شروع ہو چکا ہے تاہم پاکستان میں اس سیزن کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔ ڈاکٹر حنیف نے کہا کہ مون سون ایک عالمی نظام ہے جو امریکی، افریقی، جنوبی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی مون سون پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے جنوبی اور وسطی حصوں میں معمول سے کم بارشوں کی وجہ سے سندھ بالخصوص تھر کے علاقے میں خشک سالی کا خدشہ ہے۔ اسی طرح مون سون سیزن میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیلاب کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ کانفرنس مں ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے صوبائی اداروں، ضلعی محکموں اور دیگر حکام نے مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کی گئی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…