اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چاند کی رویت کے حوالے سے مکہ مکرمہ کو مرکز بنانے اور عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے پشاور میں چاند دیکھنے کی تجاویز موصول ہوئی ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی سینـٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس کے بعد گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سینـٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین حافظ حمد اللہ کی زیر صدارت اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور
سردار یوسف کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کیلئے مکہ مکرمہ کو مرکز بنانے کی تجویز ملی ہےجبکہ عید الفطر کا چاند پشاور میں دیکھنے کے حوالے سے بھی تجویز دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اجلاس میں پشاور کی تاریخ مسجد قاسم علی خان کے خطیب اور سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے ہم پلہ رویت ہلال کا اعلان کرنے والے مولانا پوپلزئی کے نمائندے کی شرکت کیلئے بھی کوشاں ہیں تاکہ ملک بھر میں ایک ساتھ عید کا اعلان کیا جا سکے۔