صحرائے تھر میں سانپ زمین سے با ہر نکل آئے
13
جون 2017
تھرپارکر(این این آئی)صحرائے تھر میں شدید گرمی کی وجہ سے سانپ زمین سے باہر نکل آئے ہیں ۔چھاچھرو اور ڈاھلی کے علاقوں میں گوٹھ امین ڈانی، گوٹھ پبھے جو پار ،گوٹھ مٹھڑیو، گوٹھ ڈابی، جونیجا گوٹھ، رڑیارو گوٹھ، واھوڑی دورا گوٹھ، دلن جو تڑ، کانٹیو گوٹھ، بھاڈاری اور دیگر گوٹھوں میں شدید گرمی ہے۔سات روز کے دوران 16 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا ہے جن کو چھاچھرو کے اسپتال میں
داخل کرادیا گیا ہے۔سانپوں کے ڈسنے سے لاتعداد جانور، گائے، بھیڑ، بکریاں گدھے اور دیگر جانور بڑی تعداد میں مر گئے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں