اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں ٹریفک وارڈن نے ہالی ووڈ کی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے حقیقت میں بہادری کی ایسی مثال رقم کر دی کہ جس نے بھی دیکھا وہ عش عش کر اٹھا۔ واقعہ کی تفصیل کچھ ایسے ہے کہ ایک تیز رفتار ڈمپر نے ایک شہری کو کچل ڈالا، فیصل آباد کے بہادر ٹریفک وارڈن نے نہایت چابکدستی اور برق رفتاری سے ڈمپر پر چھلانگ لگا کر ڈمپر کے ساتھ لٹک گیا۔ ڈمپر کا خوفزدہ ڈرائیور کافی دور تک ڈمپر کو بھگا کر لے گیا مگر آخر کار بہادر ٹریفک وارڈن نے ڈمپر کی کھڑکی سے لٹکے ہوئے ڈمپر کے ڈرائیور کو رکنے پر مجبور کر دیا۔۔اس کے بعد کیا ہوااس کیلئے ویڈیو ملاحظہ کریں۔