اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی این جی او کے کارندے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے44سمگل شدہ قیمتی موبائل برآمد کرلئے ہیںتفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے ذوالقرنین نقوی نامی سمگلر کو رنگے ہاتھوں بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدہ سمگلر سٹیٹ یوتھ اسمبلی کے
نام سے ایک جعلی این جی او چلا رہا تھا جبکہ گرفتار ی کے وقت اس کے قبضے سے44قیمتی موبائل فون بھی قبضے میں لئے گئے ہیں، گرفتار ی کے بعد مزید تحقیقات کے لئے سمگلر کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ایف آئی اے کی بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی ٗ جعلی این جی او کا کارندہ گرفتار ٗ44سمگل شدہ قیمتی موبائل بر آمد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں