منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی فضائی کمپنی کی قطر ائیرویزکے سعودی ملازمین کو جاب کی پیشکش

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این اائی)سعودی عرب اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کے تعطل کے بعد سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس نے اعلان کیا ہے کہ وہ قطر ائیر ویز میں ہوابازی سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والے سعودی شہریوں کو اپنے ہاں ملازمت دینے کے لئے تیار ہے۔ فلائی ناس، کم قیمت پر سفری سہولیات فراہم کرنے والی سعودی فضائی کمپنی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فلائی ناس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا قطر ائر لائن میں کام کرنے والے سعودی شہریت کے حامل ہوا باز، معاون ہواباز، مرمت، سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے سعودی شہری اگر فلائی ناس میں خدمات سرانجام دینا چاہیں تو کمپنی ان کا خیر مقدم کرے گی۔اندازوں کے مطابق جب سے سعودی عرب سمیت تین خلیجی ملکوں اور مصر نے قطر کا سفارتی، تجارتی اور سیاحتی بائیکاٹ کیا ہے قطری فضائی کمپنی کی آمدن 30 فی صد کم ہو گئی ہے۔ اگر یہ بحران مزید جاری رہتا ہے تو قطری فضائی کمپنیوں کوغیر معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بائیکاٹ کے نتیجے میں قطر کی یومیہ 50 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ قطری طیارے نہ صرف سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نہیں جا سکتے بلکہ ان ملکوں کی فضائی حدود کو استعمال بھی نہیں کرسکتے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…