امریکا کی سابق سیکرٹری آف اسٹیٹ اور ڈیموکریٹس کی جانب سے عہدہ صدارت کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہیلری کلنٹن نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ویلزلے کالج سے گریجویشن کے بعد وہ اور کچھ دوست الاسکا بھر میں ڈش واشنگ کا کام کرنے لگے تھے
اور بعد میں انہوں نے مچھلی کی آلائشیں صاف کرنے کی ملازمت کرنا شروع کردی تاہم وہ دیگر جاپانی ورکرز کے مقابلے میں بہت سست ثابت ہوئیں اور انہیں ملازمت سے نکال باہر کیا گیا .ان کے بقول یہی ناکامی ان کے مستقبل کی کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔