منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

رنبیر کپور اور کترینہ کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘کا شائقین کو بے صبری سے انتظار

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ویسے تو رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی فلم جگا جاسوس کا سبھی کو بے صبری سے انتظار ہے تاہم فلم کی ٹیم شائقین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے آہستہ آہستہ فلم کے گانے اور ٹریلر جاری کرتی آرہی ہے۔اب اس فلم کے 29 میں سے مزید ایک گانے ’غلطی سے مسٹیک‘ کو ریلیز کردیا گیا ہے۔گانے میں رنبیر کپور اور کترینہ کی ڈانس اور پرفارمنس کی وجہ سے گانا فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی ہٹ ہوگیا۔گانے کو 9 جون کو ریلیز کیا گیا تھا،
اور اب تک اسے 67 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔جگا جاسوس کے اس گانے کو سلمان خان کی فلم ٹیوب لائیٹ میں راحت فتح علی خان کی آواز میں شامل ’تنکا تنکا دل میرا‘ کے ساتھ ریلیز کیا گیا تھا۔دونوں ہی گانے ریلیز ہوتے ہی ہٹ ہوگئے، پہلے دن راحت فتح علی خان کے گانے کے چرچے رہے، تاہم بعد میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کا غلطی سے مسٹیک آگے نکل گیا۔گانے کی کامیابی کے بعد اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رنبیر کپور کے ساتھ ایک سیلفی اور ڈانس پریکٹس کی ویڈیو بھی جاری کی اور اسے بھی ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔جگا جاسوس کو آئندہ ماہ ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔یہ بھی خبریں ہیں کہ ممکنہ طور دونوں اداکاروں کی یہ آخری فلم ہوگی، کیوں کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے، لیکن بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جگا جاسوس کی شوٹنگ کے دوران رنبیر اور کترینہ میں قربتیں بڑھی ہیں اور یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…