پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبرٹیز کی فہرست جاری‘ڈیڈی بازی لے گئے

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبرٹیز کی فہرست شائع کی ہے جس میں گریمی ایوارڈ جیتنے والے ریپر شون ڈیڈی کومبز سرفہرست ہیں۔ڈیڈی گذشتہ سال فوربز کی فہرست میں 22 ویں نمبر پر تھے اور اس سال انھوں نے 130 ملین ڈالر کمائے جس کے باعث وہ پہلے نمبر پر ہیں۔انھوں نے کمائی حالیہ امریکہ کے ٹوئر، ووڈکا شراب بنانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ اور اپنی کپڑے بنانے والی کمپنی شون جان کے

ایک تہائی حصہ بیچنے کے ذریعے حاصل کی ہے۔ڈیڈی کے بعد دوسرے نمبر پر امریکی گلوکارہ بیونسے ہیں اور تیسرے نمبر پر مصنف جے کے راؤلنگ ہیں۔ اس سال سب سے زیادہ کمانے والے ایک سو سیلیبرٹیز میں 16 فیصد خواتین ہیں۔59 ویں نمبر پر کائلی جینر ہیں جو پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئی ہیں اور وہ اس فہرست میں سب سے کم عمر سیلیبرٹی ہیں۔ ان کی عمر 19 سال ہے۔کائلی جینر نے فیملی ریئلٹی شو ’’کیپنگ اپ ود دا کارڈیشیئنز‘‘، اپنے نام سے چلائی جانے والی کاسمیٹک کمپنی اور ملبوسات کے ذریعے کمائی کی ہے۔اس فہرست میں 50 فیصد افراد کا تعلق میوزک کی صنعت سے ہے جبکہ دو ایتھلیٹس کرسچیانو رونالڈو اور باسکٹ بال کھلاڑی لے برون جیمز بھی شامل ہیں۔اس فہرست میں دو بالی وڈ سپر سٹارز بھی شامل ہیں۔ شاہ رخ خان 65 ویں نمبر پر ہیں جبکہ سلمان خان 71 ویں نمبر پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…