بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

سونے کی اینٹ

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک شخص کو کہیں سے سونے کی اینٹ مل گئی۔ دنیا کی اس دولت نے اس کے باطنی نور کی روشنی چھین لی اور وہ ساری رات یہی سوچتا رہا کہ، “اب میں سنگ مرمر کی ایک عالی شان حویلی بناؤں گا۔۔۔۔! غرض دولت کے خیال نے اسے دیوانہ بنا دیا۔ نہ ذکرِ الہیٰ یاد رہا اورنہ ہی کھانا پینا۔ صبح کو اسی خیال میں مست، گھر سے نکل پڑا۔ راستے میں موجود قبرستان سے گزر ہوا تو کیا دیکھا وہاں ایک شخص کسی پرانی قبر کی مٹی اُتار

کے گوندھ رہا ہے تاکہ اس سے اینٹیں بنائی جا سکیں۔ یہ نظارہ دیکھ کر اس شخص کی آنکھیں کھل گئیں اور اس کو خیال آیا کہ، “مرنے کے بعد میری قبر کی مٹی سے بھی لوگ ایسے ہی اینٹیں بنائیں گے۔۔!! عالی شان مکان، نفیس لباس، اور عمدہ کھانے یہیں رہ جائیں گے۔ اس لئے سونے کی اینٹ سے دل لگانا بے کار ہے۔ ہاں دل لگانا ہے تو اپنے خالقِ حقیقی سے لگاؤں، جو میری قبر کو عالی شان گھر، میرے کفن کو نفیس لباس اور میری قبر کی خوراک کو عمدہ بنا سکتا ہے ۔۔۔!” یہ سوچ کر اس نے سونے کی اینٹ پھینک دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…