بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

سارے جہاں کا درد اِک میرے جگر میں ہے!

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت عمرؒ کے زمانے میں ایک مرتبہ زبردست قحط پڑا تو عرب کے کچھ لوگ ایک وفد کی شکل میں آپ کے پاس آئے۔ انہوں نے آپ سے گفتگو کرنے کے لیے ایک شخص منتخب کیا۔ اس نے آپ سے کہا: ’’اے امیرالمومنین! ہم ایک شدید ضرورت کی وجہ سے آپ کے پاس حاضر ہوئے ہیں۔ ہمارے جسم کی چمڑی سوکھ گئی ہے، کیونکہ اب ہڈیاں بھی میسر نہیں آتیں اور ہماری مشکل کا حل صرف بیت المال کے ذریعہ ممکن ہے۔

اس مال کی حیثیت تین میں سے ایک ہو سکتی ہے یا تو خدا کے لیے ہے یا بندوں کے لیے یا پھر آپ کے لیے۔ خدا کو اس کی ضرورت نہیں۔ اگر بندگان خدا کے لیے ہے تو اسے انہیں دے دیجئے۔ اگر آپکا ہے تو صدقہ کے طور پر ہمیں دے دیجئے۔ اللہ تعالیٰ صدقہ کرنے والوں کو جزائے خیر دے گا۔‘‘ یہ سن کر حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کا پیمانہ صبر لبریز ہو گیا اور آپ کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی چنانچہ آپؒ نے حکم دیا کہ ان لوگوں کی تمام ضروریات بیت المال سے پوری کی جائیں۔
ایک فقیر کا حال دریافت کرنا
حضرت عمرؒ کو اس بات کی بہت فکر لاحق رہتی تھی کہ رعایا فقر و فاقہ سے نجات پا جائے۔ چنانچہ ایک دفعہ ایک شخص مدینہ طیبہ سے آپ کے پاس آیا۔ آپ نے اس سے پوچھا کہ فلاں مقام پر جو فقیر بیٹھا کرتے تھے ان کا کیا حال ہے؟ اس نے بتایا کہ وہ لوگ اب وہاں نہیں بیٹھتے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو وہاں بیٹھنے سے بے نیاز کر دیا ہے۔
قومی خزانے کی فکر
حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے نزدیک بیت المال میں صرف اس کے حق دار کا حصہ تھا‘

یہاں تک کہ خود امیرالمومنین کا بھی اس میں کوئی حصہ نہ تھا۔ چنانچہ حضرت وہب بن منبہؒ جو کہ ایک متقی پرہیزگار اور اللہ والے بزرگ تھے۔ آپ نے بیت المال کے سلسلہ میں ان کے ساتھ بھی وہ برتاؤ کیا جو ایک خلیفہ راشد کو کرنا چاہیے تھا۔ ماجرا یہ ہوا کہ حضرت وہبؒ بیت المال کے منتظم تھے اور بیت المال کی کچھ رقم کم ہو گئی۔ آپ نے حضرت عمرؒ کو لکھا کہ بیت المال میں چند دینار کم ہیں، حضرت عمرؒ نے ان کو جواب میں لکھا: ’’میں آپ کو الزام نہیں دیتا۔ مجھ سے اس مال کے بارے میں مسلمان جھگڑا کرنے والے ہیں، جتنے دینار کم ہیں براہ نوازش اتنے بیت المال میں جمع کر دیں۔‘‘ چنانچہ حضرت وہب بن منبہؒ نے اتنے دینار اپنی جیب سے اس میں جمع کر دیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…