بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

سچہ واقعہ

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ ایک سچہ واقعہ ہے جو کہ نیشنل جیو گرافک پر بھی ایک ڈاکیومنٹری میں چل چکا ہے، ییلو سٹون نیشنل پارک میں ایک دفعہ ایسی آگ بھڑ کی کہ سب کچھ اڑا کر لے گئی، ہر شے راکھ بن گئی، کچھ بھی نہ بچا۔ ایسے میں جب ریسرچ ٹیم ادھر گئی تو انھوں نے ایک بہت بڑے جلے ہوئے درخت کے تنے کے نیچے دیکھا تو ایک بیچاری چڑیا کی جلی ہوئی باڈی ملی۔

وہ بہت حیران ہوئے کیونکہ عام طور پر کبھی کوئی پرندہ ایسے کسی الاؤ کا نشانہ نہیں بنتا۔ پرندے ہمیشہ ذرا سی بھی آگ یا دھواں دیکھ کر اڑ جاتے ہیں اور بچ نکلتے ہیں۔ ریسرچر نے اس کو ایک ڈنڈی کی مدد سے ایک طرف سرکایا تو اس کے نیچے سے تین چھوٹے چھوٹے چڑیا کے زندہ بچے نکلے۔وہ چڑیا اپنے بچوں کو خود گھونسلے سے اٹھا اٹھا کر ادھر لا کر رکھتی رہی اور پھر جب وہ یہ سمجھ گئی کہ آگ سے بچنے کا کوئی اور راستہ نہیں تھا تو اپنے بچوں کو بچانے کے لیے وہ خود آگ میں کود گئی۔ وہ اپنے پر پھیلا کر ان کے اوپر بیٹھ گئی اور اتنی حرارت اور آنچ کی شدید تکلیف کے باوجود وہ اپنی موت چن کر بیٹھی رہی اور اپنی جان اپنے بچوں پر قربان کر دی اور اس کے بچے واقعی اس کی قربانی سے بچ گئے۔ اس چڑیا کی باڈی نیشنل جیو گرافک والوں نے اپنی ڈاکیومنٹری میں دکھائی۔ یہ اس دنیا کے تمام لوگوں کے لیے ایک سبق ہے کہ ماں کی ممتا کیا چیز ہوتی ہے اور اللہ جو ہم سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے، کیسے ہماری ہر وقت حفاظت کرتا ہے اور ہم انجان ہمیشہ بلاوجہ پریشان ہوتے رہتے ہیں، کیونکہ ہم خود اگر اپنی حفاظت کر رہے ہوتے تو آج بے سروپا ہوتے اور ہمارا کوئی حال نہ ہوتا۔ وہ ہے جو رزق دیتا ہے اور جو ہر شے پہلے سے لکھ کر بیٹھا ہے اور جو بھی لکھا گیا وہ بدل نہیں سکتا، تو مفت میں کیوں پریشان ہوتے رہتے ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…