اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شہریوں کی شہادت کے واقعہ پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔ پیر کو بھارتی فوج نے ایل او سی پر جندروٹ اور تتہ پانی سیکٹر ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مارٹر سمیت بھاری ہتھیارو ں سے فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا بھارتی فوج کی فائرنگ سے
بھابڑا گاؤں کے رہائشی دو نوجوان اٹھارہ سالہ وقار یونس اور 19سالہ اسد علی شہید ہوگئے جبکہ تین دیگر شہری زخمی ہوئے ٗپاک فوج نے شہری آبادی پر بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیتے ہوئے ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی جارہی تھی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نقصان پہنچنے اور فوجیوں کے جانی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں ۔ دوسری جانب بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شہریوں کی شہادت کے واقعہ پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔بھارتی ڈپٹی کمشنر کودیئے گئے احتجاجی مراسلہ میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ بھارت سیز فائر معاہدے پر عملدر آمد یقینی بنائے ۔