اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نامعلوم افراد کی فائرنگ ،معروف صحافی کو قتل کردیاگیا

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(آئی این پی)روزنامہ کے ٹوٹائمز ایبٹ آباد کے ہری پور میں تعینات بیوروچیف بخشیش الٰہی کوعلی الصبح لورہ چوک میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا،صحافی کے قتل کی خبر آنافاناہر طرف پھیل گئی،ہری پور ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے،ہری پور کے صحافیوں کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلعی انتظامیہ اورپولیس کو 24گھنٹے کی ڈیڈلائن بصورت دیگر

خیبرسے کراچی تک سخت احتجاج کی دھمکی۔گذشتہ روز ہری پور ہسپتال میں پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے لورہ چوک کے رہائشی ذوالفقار ولد ارشاد نے بتایا کہ وہ لورہ چوک میں واقع اپنے گھر میں سورہاتھا کہ قریباسات بجے کے لگ بھگ اچانک اسے شورشرابے کی آوازسنائی دی اورکسی نے اسی اثناء میں اطلاع دی کی کہ میرے چھوٹے بھائی بخشیش کو موٹرسائیکل پر سوارنامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بخشیش قتل کیس میں نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ302مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ادھر بخشیش مقتل کیس کی خبر یکدم ہر طرف پھیل گئی اورہری پور ہسپتال میں ہر مکتبہ فکر کے افرادوشخصیات کا تانتا بندھ گیا جن میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے وقائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چئیرمین بابر نوازخان اورسابق صوبائی وزیرقاضی محمد اسدسمیت دیگر بھی موجود تھے۔دریں اثناء ہری پور کے صحافیوں نے مقتول صحافی کی نعش جی ٹی روڈصدیق اکبر چوک میں رکھ کر شدیداحتجاج کیا اورملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلعی انتظامیہ و پولیس کو 24گھنٹوں کی ڈیڈلائن دی اوردھمکی دی کہ اگر دی گئی ڈیڈلائن کے اندرصحافی بخشیش کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارنہ کیا گیا توخیبرسے کراچی تک شدیداحتجاج کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…